اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل کا حل ترجیح :عبد الرزاق

اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل کا حل ترجیح :عبد الرزاق

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل کا حل عوامی ریلیف کی جانب انقلابی اقدام ہے ۔۔۔

ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے افسر وں کے دفاتر صبح دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک عوام کیلئے کھلے ہیں اور شہری مسائل کے حل کے سلسلہ میں کسی بھی دفتر میں تشریف لا سکتے ہیں ، ملاقات کے اوقات کار میں کوئی افسر میٹنگ کریگا اور نہ ہی فیلڈ وزٹ،ان اوقات میں تمام افسر اپنے دفاتر میں موجود رہ کر صرف عوام کے مسائل سنیں گے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل بھی کیا جائیگا ۔ گزشتہ روز بھی شہریوں نے مقررہ اوقات کار میں ڈپٹی کمشنر سے دفتر آکر ملاقاتیں کیں،اپنے مسائل اور درخواستیں پیش کیں جن کے فوری حل کیلئے ڈپٹی کمشنرنے احکامات جاری کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں