خالد جاوید گورائیہ کا زیر تعمیر بنیادی مر کز صحت گلمیری کا دورہ

خالد جاوید گورائیہ کا زیر تعمیر بنیادی مر کز صحت گلمیری کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے زیر تعمیر بنیادی مر کز صحت گلمیری کا دورہ کیا اور تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکو کارہ، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان اور ایس ڈی بلڈنگز ابوبکر بھی مو جود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے زیر تعمیر مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور محکمہ بلڈنگز کے حکا م کو ہدایت کی کہ اگلے تین یو م کے اندر اندر ہسپتال کے تما م تعمیراتی کا موں کو مکمل کر کے ہسپتال کی عمارت کو محکمہ صحت کے حکا م کے حوالہ کیا جا ئے ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زیر تکمیل بنیادی مر کز صحت کی عمارت میں صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنا یا جا ئے تاکہ حکو متی ویژن کے مطابق لوگوں کو جلد ازجلد صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں