سلمان احمد لو ن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کو نسل کا اجلاس 4نکا تی ایجنڈا منظور
میانوالی (نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لو ن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کو نسل کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر امیر احمد خان، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عاصم خان،ڈی ایچ او میڈیکل سروسسز ڈاکٹر منصور خان، میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر عرفان عباس کے علا وہ دیگر متعلقہ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے میٹنگ سے متعلق4نکا تی ایجنڈا پیش کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ایجنڈا کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ممبران کمیٹی کی مشاورات سے اجلاس ایجنڈا کی باضابطہ منظوری دی دے ۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ حکو متی ویژن کے مطابق ہسپتال میں آنیوالے تما م مریضوں کو سرکاری ادویات سمیت تمام طبی سہولیا ت فراہم کی جائیں۔