ڈیرہ سائیں جمال روڈ ،کچی آبادی میں سیوریج نظام خراب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈیرہ سائیں جمال روڈ اور اس سے ملحقہ کچی آبادی کے مکین سیوریج کی بد حالی کے باعث بدستور مشکلات سے دوچار ہیں، تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہ نے علاقہ مسائل کی آماجگاہ بنا کر رکھ دیا ہے۔۔۔
شکایات کے باوجود سیوریج کا پانی گلیوں میں کھڑا ہو کر مسائل میں اضافہ کا سبب بنا ہواہے ،صورتحال سے جہاں مکانات و دیگر املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے وہاں آمدورفت محال ہو کرر ہ گئی ہے ، مکینوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کئی سال تک نالے اور لائنوں کی صفائی نہیں ہوئی، اس ضمن میں اہل علاقہ کی متعدد بار درخواستوں پر کمشنر /ایڈمنسٹریٹر کا حکم جاری بھی ہوا مگر متعلقہ عملہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر تے ہوئے لوگوں کو ذلیل و خوا ر کر رہا ہے ،عرصہ دراز سے ملحقہ گلیوں میں پانی کھڑا ہے ، لوگ بیماریوں میں مبتلاہو رہے ہیں، آمدورفت محال ہے ، لوگوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔