سی پی او کے وزیر آباد میں تھانوں کے دورے ،مسائل سنے
وزیرآباد (نامہ نگار)سٹی پولیس آفیسر رانا ایاز سلیم کا وزیرآباد کے مختلف تھانوں کا دورہ محکمانہ امور کی چیکنگ، سائلین کے مسائل سنے اور متعلقہ افسر وں کو فوری داد رسی کی ہدایات جاری کیں ۔
سی پی او نے سرکل وزیرآباد کے پولیس تھانہ سٹی،تھانہ صدر،تھانہ سوہدرہ اور تھانہ گکھڑ منڈی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر سٹی پولیس سٹیشن میں سی پی او نے عوامی مسائل سنے اور سائلین کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کئے ۔شہریوں نے اس موقع پر کہا کہ ان کے ساتھ ہوئی وارداتوں کے مقدمات تو درج ہیں لیکن داد رسی نہیں ہو پا رہی جرائم پیشہ عناصر کو قابو میں لا کر شہریوں کا لوٹا گیا مال برآمد کرایا جائے ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ متاثرین کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے گا جبکہ واضح احکامات دے رہا ہوں کہ تھانوں میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کو ہمدردانہ طور پر سنا جائے گا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہاشم محمود گجر ،ایس ایچ او سٹی محمد آصف چیمہ ،سکیورٹی آفیسر کاشف چیمہ و دیگر بھی موجود تھے ۔