شمسی انڈر پاس کا تعمیراتی کام سست روی کا شکار:ٹریفک کیلئے راستہ بند

شمسی انڈر پاس کا تعمیراتی کام  سست روی کا  شکار:ٹریفک  کیلئے  راستہ  بند

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)شمسی انڈر پاس کا تعمیراتی کام سست روی کا شکار ، ایک ماہ سے ٹریفک کیلئے راستہ بند ہے ۔۔۔

جس کے باعث شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے ۔سکول میں چھٹی کے وقت ڈی سی روڈ ،سوئی گیس روڈ،جناح روڈ اور گل روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگنے لگیں جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شمسی انڈر پاس کی ایک دیوارجو مون سون کی بارشوں کے باعث گرگئی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے اس دیوار کی تعمیر کیلئے شمسی انڈر اپس کے راستے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور دیوار کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ۔ایک ماہ سے زائد ہو چکا ہے ابھی تک دیوار کی مر مت نہیں ہو سکی۔ایک ماہ سے شمسی انڈر پاس ٹریفک کے لیے بند ہے ، پیدل بھی یہاں سے نہیں گزرا جا سکتا ۔ڈی سی روڈ ،فتومنڈ،جگنہ ،جناح روڈ،سوئی گیس روڈ سول لائن اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں کو متبادل قائد اعظم سکول والا راستہ اختیار کر نا پڑتا ہے لیکن وہاں پھاٹک کراس کر نا پڑتا ہے جو اکثر ٹرین کی آمد کے وقت بند ہوتا ہے پھاٹک کا راستہ بھی چھوٹا ہے جس کے باعث رش لگاہوتا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ جلد تعمیراتی کام مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں