آئندہ دنوں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بڑھنے کاخدشہ

 آئندہ دنوں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بڑھنے کاخدشہ

لاہور (سہیل احمد قیصر)طوفان بادوباراں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 13 اپریل کو جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفان بادوباراں کے دوران اِس قدرتی عمل نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 21 افراد کی جان لے لی تھی ۔ایسا پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا تھا لیکن آنے والے دنوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔اِس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر شاید عباس نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ ہمارے ہاں موسموں کی شدت میں بڑھتی جارہی ہے ۔ دوسری طرف آسمانی بجلی کی طاقت کا اندازہ اِن اعدادوشمار سے لگایا جاسکتا ہے کہ گھروں میں سپلائی ہونے والی بجلی میں 220 وولٹ کرنٹ ہوتا ہے لیکن آسمانی بجلی اپنے اندر 3سو ملین کا کرنٹ سموئے ہوئے ہوتی ہے ۔ اِس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے ہرقدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیار رہتا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں