کمپیوٹر سائنس پریکٹیکل کاپی کے اچانک 3 نمبر کردیئے گئے

کمپیوٹر سائنس پریکٹیکل کاپی کے  اچانک 3 نمبر کردیئے گئے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تعلیمی بورڈز نے کمپیوٹر سائنس پریکٹیکل کاپی کے اچانک 3 نمبر کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈز کے اچانک فیصلے سے طلبہ پریشان ہوگئے۔

 رواں سال جون میں لیے جانے والے کمپیوٹر سائنس کی پریکٹیکل کاپی کے 3 نمبر ہونگے ،پریکٹیکل کاپی عملی امتحان والے دن ایگزمینر کو دکھانا لازمی ہوگا، کمپیوٹر پڑھانے والے اساتذہ نے تعلیمی بورڈ کو نمبروں کی وضاحت بارے لیٹر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں