سکولوں میں پلے گراؤنڈ کو متاثر کیے بغیر میواکی جنگل لگانے کی ہدایت

سکولوں میں پلے گراؤنڈ کو متاثر کیے  بغیر میواکی جنگل لگانے کی ہدایت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کے لیے نئی ہدایات جاری کیں ہیں جن کے مطابق سکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی ہوگی۔سکولوں میں پلے گراؤنڈ کو متاثر کیے بغیر میواکی جنگل لگانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سکولوں کی باؤنڈری وال کے ساتھ ساتھ پودے لگائیں اور ان کا خیال بھی رکھیں ،سکولوں میں مختلف رنگوں والے کوڑے دان رکھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں