بورڈ:ساڑھے 6 ہزار نجی نگرانوں سے امتحان لینے کا انکشاف

 بورڈ:ساڑھے 6 ہزار نجی نگرانوں سے امتحان لینے کا انکشاف

لاہور(عاطف پرویز سے)لاہور بورڈ کے تحت امتحانات میں ساڑھے چھ ہزار کے قریب نجی نگرانوں کو سسٹم میں لایا گیا جن کو انتظامیہ بدلتے ہی نکال دیا گیا۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ نقل کے لیے کنڈکٹ برانچ کے اہلکار کئی سالوں سے نظام چلا رہے تھے۔ جیسے ہی امتحانات کے لیے نگران عملے کی ڈیوٹی لگانے کی باری آتی تو صرف منظور نظر سپرنٹنڈنٹس کا انتخاب کیا جاتا۔ ڈپٹی اور دیگر نگران عملے کی لسٹیں تو تیار کی جاتیں مگر کچھ اور آخری وقت تک ڈیوٹی سے باخبر رکھا جاتا جبکہ کچھ کو زبردستی ڈیوٹی سے روک دیا جاتا۔ آخری وقت میں سٹاف کی شارٹیج کا بہانہ بنا کر سپرنٹنڈنٹس کو اپنی مرضی کا عملہ رکھنے کی اجازت دے دی جاتی۔ ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ ایسے بھی کیس سامنے آئے جن میں فزکس والے امتحان میں بی ایس فزکس اور بائیو میں بی ایس بائیو کے نجی ٹیچر ڈیوٹی دے رہے تھے۔ یہ ٹیچر سنٹرز میں امیدواروں کو پیسے لیکر نقل کراتے تھے ۔کنٹرولر لاہور بورڈ زاہد میاں کا کہنا ہے کہ مختصر وقت میں تمام نجی عملے کو سسٹم سے نکال دیا اور ان کی آئی ڈیز کو بلاک کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں