وزیر صحت سے یوگنڈا یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات

وزیر صحت سے یوگنڈا یونیورسٹی  کے وفد کی ملاقات

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر سے یوگنڈا کے ایکوئٹر میڈیکل یونیورسٹی کے وفد نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے دفتر میں ملاقات کی۔

وفد کی قیادت یوگنڈا کے سابق صدر عیدی امین کے پوتے اور میڈیکل کونسل کے ممبر ڈاکٹر ایوب نے کی۔ ملاقات کے دوران خواجہ عمران نذیر نے یوگنڈا کے وفد کو پنجاب کے ہیلتھ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں