عوامی رکشہ یونین کا مہنگائی کیخلاف احتجاج

عوامی رکشہ یونین کا مہنگائی کیخلاف احتجاج

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)عوامی رکشہ یونین نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے سامنے مہنگائی اورلاقانونیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں رکشہ ڈرائیوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر یونین کے مرکزی وائس چیئرمین نے یہ اعلان کیا کہ آج منگل صبح 11 بجے ایس پی سٹی کے خلاف لاہور ریلوے سٹیشن سے بتی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں