اپارٹمنٹس کے الاٹیوں کے وصول شدہ پیسے واپس کرنے کا فیصلہ

اپارٹمنٹس کے الاٹیوں کے وصول شدہ پیسے واپس کرنے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)اپارٹمنٹس کے الاٹیوں کے وصول شدہ پیسے واپس کرنے کا فیصلہ، اپارٹمنٹس کے 896 الاٹیوں کو منافع کے ساتھ پیسے واپس کیے جائیں گے۔

 روزنامہ دنیا نے سرکاری ملازمین کے پیسے ڈوب جانے کا معاملہ اٹھایا تھا، ڈی جی ایل ڈی اے نے بینک آف پنجاب کی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس بلا لیا،ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹ لینے کے لیے محکمہ پولیس، ریلویز، ایکسائز، کسٹمز، اینٹی کرپشن کے ملازمین نے پیسے جمع کرائے، سی اینڈ ڈبلیو، ہاؤسنگ، محکمہ صحت، ضلعی حکومت کے ملازمین نے بھی پیسے جمع کرائے تھے، ایل ڈی اے نے 2019 میں سرکاری ملازمین کو رہائش دینے کا منصوبہ متعارف کرایا، نادرا کی تصدیق کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے چار ہزار سرکاری ملازمین کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ، چار ہزار میں سے 896 سرکاری ملازمین نے تین مرلے کا اپارٹمنٹ لینے کے لیے ایڈوانس پیمنٹ بینک آف پنجاب میں جمع کرائی، سرکاری ملازمین نے فی کس دو لاکھ ستر ہزار روپے بینک آف پنجاب میں جمع کرائے، سرکاری ملازمین کے 24 کروڑ 19 لاکھ 20 ہزار روپے بینکس استعمال کر رہے ہیں، سرکاری ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر ملازمین نے ڈی جی ایل ڈی اے کو درخواست بھی دی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں