دفعہ 144 کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت

 دفعہ 144 کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر وکلا سے دلائل طلب کرتے ہوئے، سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے دفعہ 144 کے خلاف شہری نجی اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ میں اگلے ہفتے کا وقت دے دیتا ہوں، وکلا درخواست پر بحث کر لیں۔ عدالت نے دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست 2 مئی تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں