حکومت کا پارکس کیلئے 1 ارب کے فنڈز جاری کرنیکا فیصلہ

حکومت کا پارکس کیلئے 1 ارب کے فنڈز جاری کرنیکا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پانچ سال بعد پنجاب حکومت کا پارکس کے لیے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، تاہم پی ایچ اے کے زیر انتظام سات سو چھوٹے بڑے پارکس کی حالت زار ہوگئی۔

 پی ایچ اے کی استدعا پر پارکس کی مرمت و بحالی کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی، ماضی میں باغوں کے شہر لاہور کے باغات کو نظر انداز کیا گیا، پارکس اور باغات کی مرمت کے لیے مختص رقم بزدار سرکار نے کر دی تھی ، سابق دور حکومت میں پارکوں کی تزئین و آرائش کے لیے پنجاب حکومت کثیر رقم ادا کرتی تھی، پی ایچ اے کو کروڑوں روپے کے فنڈز پارکس کی مرمت اور بحالی کے لئے دیئے جاتے تھے ، گزشتہ پانچ برسوں میں پارکس کے آپریشن اینڈ مینٹی ننس پر ایک روپیہ بھی حکومت نے نہ دیا۔ ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایک ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے ، شہر کے 700پارکس میں ترجیحی بنیادوں پر مرمت اور بحالی کا کام کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں