شہر کی 100 یوسیز میں سیوریج، واٹر سپلائی فنڈز نہ ملے

شہر کی 100 یوسیز میں سیوریج، واٹر سپلائی فنڈز نہ ملے

لاہور(شیخ زین العابدین)شہر کی ایک سو سے زائد یونین کونسلز میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے فنڈز نہ مل سکے، ضلعی حکومت نے بطور ڈپازٹ ورک ایل ڈی اے سے کام کرانا تھا۔

 ایل ڈی اے کو سیوریج اور واٹر سپلائی کے لیے آٹھ ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا گیا، ترقیاتی سکیموں کی منظوری کے باوجود پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کو فنڈز نہ دیئے، ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کو فنڈز سے مشروط کر دیا، ایل ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ کو مزید ٹینڈرز لگانے سے روک دیا گیا، ایل ڈی اے کی طرف سے جاری کردہ ٹینڈرز کے ورک آرڈرز بھی جاری کرنے سے روک دیا گیا ، یونین کونسل 48، 49 اور 51 میں تعمیراتی کام رک جائیں گے ، فنڈز کے اجرا کے بعد یونین کونسل 52،53،54 اور 55 میں شروع ہونگے ، یونین کونسل 71، 93 اور 50 میں تعمیراتی کام روکنے کا فیصلہ کیا گیا،یونین کونسلز میں پی سی سی، سیوریج اور واٹر سپلائی کے کام کرنے سے پہلے جی آئی ایس اور تصاویر بھی حاصل کی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں