پنجاب بھر کے حساس امتحانی مراکز میں کیمرے نصب

پنجاب بھر کے حساس امتحانی مراکز میں کیمرے نصب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر 638 حساس امتحانی مراکز میں کیمرے لگا دئیے گئے۔

لاہور سمیت صوبہ بھر کے حساس امتحانی مراکز میں کیمرے انسٹال کردئیے گئے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 638حساس امتحانی سنٹرز میں 2697 کیمرے انسٹال کئے گئے ہیں۔ صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لئے 2395 امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں،کل امتحانی مراکز میں سے 823 امتحانی سنٹرز حساس قرار دئیے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں