رشتے داروں نے گھر سے نکال کر قبضہ کر لیا:متاثرہ خاتون

رشتے داروں نے گھر سے نکال  کر قبضہ کر لیا:متاثرہ خاتون

لاہور(کرائم رپورٹر )رشتے داروں نے شدید زدوکوب کر کے گھر سے باہر نکال دیا ،4 بچوں کوا غوا کرکے گھر پر قبضہ کرلیااور دھمکی دی کہ وہ اپنے مرحوم شوہر کی زرعی اراضی اور گھر انکے نام کروادے وگرنہ اس کو قتل کردیں گے ۔

یہ الزامات فیکٹری ایریا کے علاقہ موراں والا کی رہائشی افشاں بی بی بیوہ اسلم نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجا ج کرتے ہوئے لگائے ۔ متاثر خاتون نے وزیر اعلیٰ سے انصاف کی اپیل کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں