کچی آبادیوں میں ترقیاتی کام،بہتر سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ

کچی آبادیوں میں ترقیاتی کام،بہتر  سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ایل ڈی اے کی کچی آبادیز کے رہائشیوں کی سنی گئی،ترقیاتی کام و سہولیات کی فراہمی بہتر کی جائے گی۔

 ایل ڈی اے ترقیاتی کام جلد شروع کرے گا۔اس حوالے سے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز بارے اجلاس ہوا ،ایڈیشنل ڈی جی اکبر نکئی نے بریفنگ دی اور اپنے وزٹس کی رپورٹ پیش کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا سسٹین ایبل گروتھ ماڈل کے تحت ان کچی آبادیز میں بہتری کے اقدامات کئے جائیں گے ، سٹریٹ لائٹس، پیچ ورکس، پارک و دیگر سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں