فریال تالپور کی سالگرہ کی تقریب ،کارکن رہنماؤں کے خلاف پھٹ پڑے

 فریال تالپور کی سالگرہ کی تقریب ،کارکن  رہنماؤں کے خلاف پھٹ پڑے

لاہور (سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی و یمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی سالگرہ کی تقریب میں کارکن پارٹی رہنماؤں کے خلاف پھٹ پڑے ، عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ 127 میں بلاول بھٹو کی شکست کے حقائق جاننے کے لئے کمیٹی بنانے کامطالبہ کر دیا ،تقریب کے مہمان خصوصی پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری اسلم گل تھے ۔

تقریب میں اسلم گل کو لاہور کا دوبارہ صدر بنانے کی تجویز دی گئی ۔ کارکن اسلم گڑا نے کہا پیپلزپارٹی کی طرف سے حلقہ این اے 127 میں ووٹرز میں کروڑوں روپے تقسیم کئے گئے یہ پیسے کون لے گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں