پیسوں کے عوض عملی امتحان کرانے پر ممتحن اور لیبارٹری اٹینڈنٹ معطل

پیسوں کے عوض عملی امتحان کرانے  پر ممتحن اور لیبارٹری اٹینڈنٹ معطل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)میٹرک عملی امتحان میں بچوں سے پریکٹیکل کر انے کے پیسے لینے پر کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے ممتحن اور لیبارٹری اٹینڈنٹ کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا ۔

گورنمنٹ ہائی سکول مانگامنڈی کے ٹیچر عثمان علی ،گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پور کانجراں کے لیبارٹری اٹینڈنٹ محمد شہباز کو ڈیوٹی سے فارغ کیا گیا۔تعلیمی بورڈ نے ایجوکیشن اتھارٹی کو دونوں ملازمین کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی درخواست کردی، اتھارٹی نے دونوں ملازمین کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں