ادویات کی گھروں تک فراہمی،منصوبہ شہروں تک محدود

ادویات کی گھروں تک فراہمی،منصوبہ شہروں تک محدود

لاہور(سجاد کاظمی سے )پنجاب حکومت کا مفت ادویات کو گھروں تک پہنچانے کے حوالے سے پیش رفت ہو گئی، دیہات میں مقیم مریضوں تک ادویات نہیں پہنچ سکیں گی،منصوبے میں نقائص سامنے آگئے ۔

نجی کورئیر کمپنی نے پنجاب حکومت کو ادویات میں رکاوٹ کے حوالے سے آگاہ کردیا۔تفصیل کے مطابق کورونا کے دوران محکمہ صحت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رجسٹرڈ دل کے مریضوں کو ادویات گھروں تک پہنچانے کا پلان تشکیل دیا تو بڑی تعداد میں مریضوں تک ادویات نہ پہنچ سکیں اور ایک بڑا سکینڈ ل سامنے آیا تھا۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اب 3 بیماریوں کی ادویات گھروں تک پہنچانے کا پلان کیا ہے جن میں امراض قلب، ٹی بی اور ہیپا ٹائٹس شامل ہیں۔ نجی کمپنی نے حکومت کو خبردار کردیا ہے کہ دیہات کے اندر ادویات پہنچانا مشکل ہوں گی،مفت ادویات کی فراہمی صرف بڑے شہروں تک ہی ہوگی ۔لہذا نجی کورئیر کمپنی کے شہروں تک محدود ہونے پر منصوبے میں تبدیلی کردی گئی ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ منصوبے کو2فیز میں تقسیم کرنے کا پلان بنا لیا گیا ۔پہلے فیز میں ادویات شہروں کے مریضوں تک پہنچیں گی،دوسرے فیز میں دیہات کے مریضوں تک پہنچائیں گے ،نجی کورئیر کمپنی سے معاہدہ پیپرا رولز کے مطابق کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں