وزیراعلیٰ ری ویمپ پروگرام: شہر کیلئے 34 ارب کی سکیمیں منظور

وزیراعلیٰ ری ویمپ پروگرام: شہر کیلئے 34 ارب کی سکیمیں منظور

لاہور(عمران اکبر)شہر اقتدار کی چھ سالوں بعد سنی گئی، تقریباً 34 ارب سے زائد مالیت کی سکیموں کی منظوری دے دی گئی،کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور اور واسا کی سکیموں کی مد میں بڑے بجٹ کی منظوری دے دی۔

دستاویزات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور 187 سکیموں کے لیے 21 ارب 90 کروڑ 52 لاکھ کی منظوری۔ واسا کی 210 سکیموں کے لیے ایک ارب 27 کروڑ 86 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی گئی، اپ لفٹ و ری ویمپنگ پروگرام میں 397 سکیموں پر 34 ارب 69 کروڑ 12 لاکھ کے اخراجات کیے جائیں گے ،بڑے عوامی فلاحی منصوبے کے پیش نظر تمام سکیموں کے لیے فنڈز رواں مالی سال 23 -24 سے ہی فراہم کیے جائیں گے ،کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کی محکمہ پی اینڈ ڈی کو وسیع عوامی مفاد کے پیش نظر رواں مالی سال ہی سکیموں کے لیے بجٹ نکالنے کی ہدایات کر دیں،ایم سی ایل کی سکیموں میں سڑکوں کی مرمت و بحالی، سیوریج ، ڈرینیج اور سٹریٹ لائٹس کی سکیمیں شامل ہیں۔ایم سی ایل راوی زون کی 48 سکیموں کو 5 ارب 24 کروڑ 30 لاکھ ملے گا۔داتا گنج بخش زون کی 13 سکیموں کو ایک ارب 99 کروڑ 13 لاکھ ملے گا،سمن آبد کی 7 سکیموں پر 86 کروڑ کے اخراجات ہونگے ،نشتر زون کی 30 سکیموں پر تین ارب 48 کروڑ 20 لاکھ کے اخراجات کیے جائیں گے ،علامہ اقبال زون کی 30 سکیموں ہر دو ارب 79 کروڑ 35 لاکھ کے اخراجات ہونگے ۔گلبرگ زون کی سات سکیموں پر 62 کروڑ 28 لاکھ دیئے جائیں گے ،شالیمار زون کی 17 سکیموں کو دو ارب چھ کروڑ 64 لاکھ دیے جائیں گے ،عزیز بھٹی زون کی 17 سکیموں کو دو ارب 45 کروڑ دیے جائیں گے ،واہگہ زون کی 18 سکیموں کو دو ارب 39 کروڑ 45 لاکھ دیے جائیں گے ۔پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب کے 35اضلاع کاری ویمپنگ منصوبہ مائنس کر دیا گیا، ری ویمپنگ پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں 9 ارب روپے جاری کر دیئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں