ڈیولپمنٹ اتھارٹیز ترقیاتی کام جلد مکمل کریں،سعید غنی

ڈیولپمنٹ اتھارٹیز ترقیاتی کام جلد مکمل کریں،سعید غنی

کراچی (این این آئی)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے اپنی آمدنی کے ذرائع کو بڑھانے کے لئے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرے تاکہ ان پلاٹس پر رہائش ممکن ہوسکے ۔

دونوں ادارے عوام کے مفاد میں اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دو اہم اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے ایل ڈی اے کے ڈی جی کو ہدایات دی کہ جو زمین انہیں ابھی تک نہیں مل سکی ہے اس کے لئے وہ بورڈ آف ریونیو اور سندھ حکومت کو خط لکھ کر تمام صورتحال سے آگاہ کریں۔ ایل ڈی اے اپنے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائے اور اس سلسلے میں وہ ایک سمری جو 631 ملین روپے کی پریس کلب کے ممبران کے پلاٹس کی مد میں سندھ حکومت سے طلب کرے ۔ ایل ڈی اے اپنی آمدنی کے ذرائع کو بڑھانے کے لئے ڈویلپمنٹ کے کام کو جلد از جلد مکمل کرے تاکہ ان پلاٹس پر رہائش ممکن ہوسکے ۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے اور چیف انجینئر صبیح الحسن نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ایل ڈی اے کے پاس ڈیولپمنٹ ایریا 1145 ہے جبکہ اس وقت تک ہمیں 6243 ایکڑ الاٹ ہوا ہے باقی مانندہ 5207 ایکڑ شارٹ فال ہے جبکہ ہلکانی اسکیم 43 میں 44617 ایکڑ کنٹرول ایریا میں سے ابھی تک ایل ڈی اے کو کوئی زمین نہیں دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں