سرکاری اداروں میں کے الیکٹرک کی اربوں روپے اوور بلنگ کا انکشاف ، آڈٹ سے ثابت

سرکاری  اداروں  میں  کے  الیکٹرک  کی  اربوں  روپے  اوور  بلنگ  کا  انکشاف  ،  آڈٹ  سے  ثابت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے سرکاری اداروں میں کے الیکٹرک کی اربوں روپے اووربلنگ کا انکشاف کیا ہے ۔گفتگو کرتے ہوئے ۔۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کے الیکٹرک نے سرکاری اداروں کو 10 سال میں 20 ارب روپے اضافی بلنگ کی اور رواں سال بھی آڈٹ میں 2 ارب سے زائد کی اوور بلنگ ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ سے بچاؤ کیلئے کے الیکٹرک کو اسمارٹ میٹر کیلئے اربوں روپے دیئے گئے مگر کے الیکٹرک نے تاحال سرکاری اداروں میں اسمارٹ میٹر نصب نہیں کئے ۔ان کا کہنا تھا کہ سیپکو، حیسکو نے اسمارٹ میٹر نصب کئے جس سے حکومت کو رئیل ٹائم ڈیٹا مل رہا ہے اور رئیل ٹائم دیٹا ملنے سے بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں میں شفافیت آگئی ہے مگر کے الیکٹرک نے سندھ حکومت سے رئیل ٹائم ڈیٹا کیلئے تاحال ایم اویو دستخط نہیں کئے ۔وزیرتوانائی نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں پر اربوں روپے کی اوور بلنگ ہوئی تو شہریوں کی حالت کیا ہو گی، اوور بلنگ سے شہریوں کو بچانے کیلئے حکومت مشترکہ کمیٹی بنائے گی کراچی والوں کو کے الیکٹرک کی اوور بلنگ کے ظلم کا شکار نہیں ہونے دیں گے ۔مزید برآں مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جارہی ہے ، کچھ علاقوں میں یہ دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ۔کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری یا بلوں کی ادائیگی نہیں ہوتی وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں