تنخواہیں نہ ملنے پر ڈینگی ورکرز کا احتجاج

تنخواہیں نہ ملنے پر ڈینگی ورکرز کا احتجاج

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے اکاؤنٹ سے 11 کروڑ برآمد ہونے کے باوجود ڈینگی ورکرز ادائیگیوں سے تاحال محروم ہیں۔

ڈینگی ہیلتھ فیڈریشن نے احتجاج کیا اور جلد واجبات ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔تفصیل کے مطابق ڈینگی ہیلتھ فیڈریشن لاہور کے صدر ریاض گھمن اور چیئرمین توقیر احمد کی قیادت میں ڈینگی ورکرز نے اللہ ہو چوک جوہر ٹاؤن میں احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔توقیر احمد کا کہنا تھا محکمہ صحت کی طرف سے ہمارے 22کروڑ کے واجبات بقایا ہیں ۔ہیلتھ رسک الاؤنس،کورونا ریڈ تھری کمپین سمیت دیگر فنڈز اکاؤنٹ میں موجود ہونے کے باوجود ادا نہیں کئے جارہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں