دی بینک آف پنجاب ایس ایم ای فنانس فورم میں شامل

 دی بینک آف پنجاب ایس ایم ای فنانس فورم میں شامل

لاہور(سٹاف رپورٹر)دی بینک آف پنجاب، ایس ایم ای فنانس فورم میں شامل ہوگیا۔تفصیل کے مطابق پاکستان کے ایس ایم ای بینکنگ سیگمنٹ میں کلیدی حیثیت کے حامل بینک آف پنجاب نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے زیر انتظام ایس ایم ای فنانس فورم کے ساتھ ہاتھ ملالیا۔

قابل فخر بات یہ ہے کہ بینک آف پنجاب پاکستان کا واحد کمرشل بینک ہے جس نے ایس ایم ای فنانس فورم کی رکنیت حاصل کی ہے۔ بی او پی کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے رکنیت حاصل کرنے پر کہا ہم چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم کو ایس ایم ای فنانس فورم کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعے مزید آگے بڑھائیں گے ۔ ہم ساتھ مل کرجدید مالیاتی حل سے کاروباری افراد کے لئے موثر مواقع پیدا کریں گے اور پائیدار ترقی کو تیز کریں گے۔ ایس ایم ای فنانس فورم کے سربراہ قمر سلیم نے اپنے نیٹ ورک میں بینک آف پنجاب کا ایس ایم ای بینکنگ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ادارے کے طور پر خیرمقدم کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں