متروکہ وقف املاک بورڈ کی آمدن میں سوا کروڑ اضافہ

متروکہ وقف املاک بورڈ  کی آمدن میں سوا کروڑ اضافہ

لاہور (نمائندہ دنیا) متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین ارشد فریدخان کی بورڈ افسروں کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے الوداعی ملاقات ہوئی۔۔۔

 جس میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال ،ایڈیشنل سیکرٹری ثنا اللہ خان ،سٹاف آفیسر ظفر اقبال،کنٹرولر اکا ؤنٹس عدیل احمد سمیت دیگر نے شرکت کی ۔سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے بتایا گزشتہ برس اس ماہ میں بورڈ کی آمدن 2 کروڑ 60 لاکھ روپے تھی جو بڑھ کر 3 کروڑ 80 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں