اوور بلنگ کریں تو مقدمات نہ کریں تو محکمانہ کارروائی لیسکو ملازمین ذہنی دباؤ کا شکار

اوور بلنگ کریں تو مقدمات  نہ کریں تو محکمانہ کارروائی  لیسکو ملازمین ذہنی دباؤ کا شکار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)اوور بلنگ کریں تو مقدمات، نہ کریں تو محکمانہ کارروائی کے باعث لیسکو کا فیلڈ عملہ اور افسر شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے۔

لیسکو انتظامیہ کا فیلڈ افسروں پر ہر صورت لاسز کم رکھنے کا زور ہے ، اوور بلنگ نہ کرنے اور ایڈجسٹمنٹ دینے سے لاسز مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا، ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ لیسکو کے لاسز 34 فیصد سے زائد رہے ،شدید ذہنی دباؤ کے باعث ایل ایس گوگیرہ سب ڈویژن محمد نعیم نے زندگی کا خاتمہ کرلیا،ایل ایس نے خودکشی سے پہلے تحریر لکھی کہ لیسکو افسروں کی جانب سے بے جا پریشر ڈالا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں