آئی ایم ایف نہیں وفاق پاکستان کا بجٹ چاہئے :تاجر

آئی ایم ایف نہیں وفاق پاکستان کا بجٹ چاہئے :تاجر

لاہور( کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت کا مالی سال25-2024 کا بجٹ آنے کو تیار ہے ،ہر بجٹ میں ہمیشہ تاجر اورعوام دوست بجٹ ہونے کے دعوے کئے گئے ،مگر شہر کی تاجر برادری ان دعوؤں سے نالاں نظر آتی ہے ۔

 صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے کہا ہمیشہ یہی سنتے آئے ہیں کہ تاجر دوست بجٹ آرہا لیکن آیا کبھی نہیں،سیل ٹیکسز اور شرح سود کو فوری کم سطح پر لایا جائے ۔ سیکرٹری انفارمیشن انجمن تاجران حافظ علاؤالد ین نے کہا بجلی کے بلوں میں سترہ کالمز صرف ٹیکسز کے کیوں ہیں،ہمیں آئی آیم ایف کا نہیں وفاق پاکستان کا بجٹ چاہئے ۔ دیگر تاجروں کا کہنا تھا کیا بجٹ کی تیاری میں کبھی تاجروں کو بھی شامل کیا گیا ؟ تاجر دوست، عوام دوست بجٹ یہ سب نعرے ہیں اور کچھ نہیں ـ ،دیکھنا یہ ہے کہ اتحادی حکومت اس بار بجٹ میں کچھ ریلیف بھی دے گی یا وہی روایتی اعدادو شمار ہی ہونگے ـ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں