چکن 32،انڈے 5 روپے ،4 سبزیاں،2 پھل مہنگے

چکن 32،انڈے 5 روپے ،4 سبزیاں،2 پھل مہنگے

لاہور( کامرس رپورٹر) بلیک مافیا سرگر م ہو گیا،عیدی مہم شروع کر دی۔ لاہور میں برائلر کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 32روپے اضافے سے 516روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 22روپے اضافے سے 356روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی 5روپے اضافے سے 244روپے درجن کی سطح پر پہنچ گئی ۔ 3 دنوں میں برائلر 90 روپے کلو تک مہنگا کیا جاچکا ہے ۔ادھر سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں اور 2 پھلوں کے دام بڑھادئیے گئے ۔آلو ،بھنڈی،گھیا کدو 5،5 جبکہ گاجر چائنہ 10 روپے کلو مہنگی کی گئی لیکن عام مارکیٹ میں سرکاری نرخ سے زائد وصول کئے گئے ۔آلو 80 کے بجائے 120،بھنڈی 130 کے بجائے 200،گاجر چائنہ 65 کی جگہ 100 اور گھیا کدو 95 کے بجائے 130 روپے کلو تک بیچا گیا۔ سیب کالا کولو 5 روپے مہنگاکرکے سرکاری قیمت 315 روپے کلو مقرر کی گئی لیکن مارکیٹ میں درجہ اول سیب کی فروخت 420 روپے کلو تک ہوئی، آم سندھڑی بھی 5 روپے مہنگا کیا گیا، 155 روپے کے بجائے 250 روپے کلو تک فروخت ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں