چھوٹے تاجروں اور مختلف شعبوں کی وفاقی بجٹ سے امیدیں

چھوٹے تاجروں اور مختلف شعبوں کی وفاقی بجٹ سے امیدیں

لاہور(کامرس رپورٹر)چھوٹے تاجروں اور مختلف شعبوں نے وفاقی بجٹ سے امیدیں وابستہ کر لیں۔صدر مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن سہیل محمود بٹ نے کہا موجودہ حکومت تاجر دوست ہے۔

امید ہے اس بجٹ میں چھوٹے دکانداروں کو ریلیف ملے گا،شرح سود 16 فیصد تک لانا چاہئے ۔صدر بادامی باغ سبزی منڈی محمد اعجاز چودھری نے کہا حکومت کو کسانوں کیلئے ریلیف پیکیج لانا ہوگا کیونکہ کسان سبزیوں سمیت زرعی اجناس کی ضروریات پورا کرتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان فرنیچرز ایسوسی ایشن میاں افضال نے کہا فرنیچر سیکٹر ٹیکسٹائل کی طرح اہم ہے، امید ہے اس بجٹ میں ایکسپورٹ کی طرف جانے کیلئے پالیسی بنائی جائے گی اور صنعت کو ریلیف ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں