ڈپٹی کمشنرز کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس لگانے، 2 قیدیوں کی پیرول پر رہائی کی منظور ی

 ڈپٹی کمشنرز کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس لگانے، 2 قیدیوں کی پیرول پر رہائی کی منظور ی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر محکمہ صحت و چیئرمین سب کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس ہوا۔

 صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بطور کمیٹی ممبر شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال، عیدالاضحی پر سکیورٹی انتظامات اور پیرول پر قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس لگانے ،2قیدیوں کو پیرول پر رہا کرنے، قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن کی منظوری دی گئی۔ عید کے دوران گلی محلوں اور علاقوں میں گردشی اور عارضی مکینیکل جھولوں پر پابندی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں