پارٹیوں کے جلسے، پی ایچ اے سوا 3 کروڑ کی وصولی میں ناکام

پارٹیوں کے جلسے، پی ایچ اے سوا 3 کروڑ کی وصولی میں ناکام

لاہور(شیخ زین العابدین)سیاسی جماعتوں نے جلسوں کی آڑ میں گریٹر اقبال پارک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا مگر پی ایچ اے ان سیاسی جماعتوں سے ریکوری نہ کرسکی۔

 تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے نے 2022 اور2023میں مینار پاکستان جلسے ہونے والے نقصان پر پاکستان تحریک انصاف کو جرمانہ کیا۔پی ایچ اے نے لاہور میں ہونے والے سیاسی جلسوں میں صرف پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کو جرمانہ کے مراسلہ بھیجے ۔مراسلہ میں مؤقف اپنایا گیا کہ جلسوں کے باعث پی ایچ اے کو کروڑوں کا نقصان ہوا۔مینار پاکستان میں منعقدہ لائٹس،سی سی ٹی وی کیمروں،ماربل اور ٹائلز،کوڑے دان، لوہے کے جنگلے اور دروازے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے ۔ مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے استقبال کے لیے 21 اکتوبر 2023کو جلسے کے لیے مینار پاکستان کا انتخاب کیا ہے ۔پی ایچ اے کی خاموشی سرکاری خزانے پر بھاری پڑنے لگی۔پی ڈی ایم کی جانب سے 2020 کو مینار پاکستان میں منعقدہ جلسے میں پی ایچ اے کو تقریباً 10.027ملین کا نقصان ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں