داخلوں کے حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹیز میں ہیلپ لائن قائم

داخلوں کے حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹیز میں ہیلپ لائن قائم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹس لیتے ہوئے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز میں ہیلپ لائن قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق داخلوں کے حوالے سے شکایات کے ازالہ کیلئے تمام اضلاع میں ڈیسک قائم کرنے کا حکم دے دیا،تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈی ای اوز کے دفاتر میں ایک لینڈ لائن نمبر لازمی لگایا جائے گا،مذکورہ آفس میں شکایات کے ازالہ کیلئے ایک،ایک فوکل پرسن تعینات کیا جائے گا۔24گھنٹوں میں داخلوں کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔تمام اضلاع میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز شکایات کے بروقت جواب دینے کا ذمہ دار ہونگے، محکمہ تعلیم نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں