سکولوں کی نجکاری، پیف کو 10 ہزار درخواستیں موصول، سکروٹنی شروع

سکولوں کی نجکاری، پیف کو 10 ہزار درخواستیں موصول، سکروٹنی شروع

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو 10 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہو گئیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے 13 ہزار سکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دینے کا اعلان کیا تھا، ابتدائی طور پر پانچ ہزار سکولوں کے لیے درخواستیں مانگی گئی ہیں۔ پیف حکام کا کہنا ہے کہ مقرر تاریخ میں 10 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں۔ درخواستوں کی سکروٹنی شروع کردی گئی ہے ۔دوسرے مرحلے میں تین ہزار مزید سکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دیئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں