کرکٹر بسمہ ماروف، محمد علی انسداد پولیو پروگرام کے سفیر مقرر

کرکٹر بسمہ ماروف، محمد علی انسداد پولیو پروگرام کے سفیر مقرر

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کرکٹرز بسمہ ماروف اور محمد علی کو انسداد پولیو پروگرام کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کرکٹرز کو سفیر مقرر کرنے کے لئے خصوی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے خضر افضال کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کی شمولیت پولیو ٹیموں کے لئے سازگار ثابت ہو گی۔ انہوں نے دونوں کرکٹروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بسمہ اور علی کی پولیو کے انسداد کے لئے کاوشیں قابل داد ہیں۔ پنجاب میں پولیو کی مقامی افزائش کا چیلنج درپیش ہے لہذا 100 فیصد بچوں کو قطرے پلانا ترجیح ہے ۔ قومی ہیروز والدین کے ساتھ رابطہ کاری میں مدد دے رہے ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے دونوں کرکٹروں کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا انسداد ہماری ترجیح ہونی چاہئے ۔ بسمہ معروف نے مزید کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے تک سخت نگرانی کی ضرورت ہے ،جبکہ محمد علی کا کہنا تھا کہ کرکٹرز پولیو ٹیموں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تقریب کے دوران دونوں کرکٹروں کو پاکستان انسداد پولیو ٹیم کی کٹ بھی دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں