خشک راوی کو چلانے کا تہیہ کر رکھا ہے:مقررین

خشک راوی کو چلانے کا تہیہ کر رکھا ہے:مقررین

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)راوی شہر تعمیرات کا شاہکار بنے گا، دریاکی بحالی روڈا کا اولین مقصد، ریور ٹریننگ ورکس کی تکمیل اوربیراجوں کی تعمیر یہاں مزید تخلیقات کا سبب بنے گی۔

ان خیالات کا اظہارمقررین نے روڈا کے زیر انتظام ہائیڈرالوجی سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ سیمینار میں چیئرمین روڈا بیرسٹر اظفر علی ناصر، منصوراحمد جنجوعہ ،سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی، محسن لغاری،بھاشا ڈیم کے سی ای او کاشف قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔ ای ڈی انجینئرنگ عبدالوحیدخان نے کہا ہم نے خشک راوی کو چلانے کا تہیہ کر رکھا ہے ،دریاکے اطراف گرین کور سے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا جبکہ3 بیراج زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرنے کا بڑا ذریعہ ہونگے ۔ماہر آب ڈاکٹر منصور ہاشمی نے کہا راوی کی بحالی قدرتی انداز میں ہی ممکن ہوگی ۔ راؤ فضل الرحمان نے کہا بیراجوں میں مچھلی کا فروغ روزگار کا بڑا ذریعہ ہوگا۔ڈائریکٹر ہائیڈرالوجی محسن عتیق نے کہا ریو ر ٹریننگ ورکس کا کا م تین فیز میں ہوگا ،ہم تیز ی سے کام کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں