ہڑتال کرنیوالوں سے مذاکرات نہیں ہونگے :صوبائی وزرا

ہڑتال کرنیوالوں سے مذاکرات نہیں ہونگے :صوبائی وزرا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزرا صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق سے ہسپتالوں میں ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے وفد نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبائی وزرا صحت کو نرسز کی پروموشن، سروس سٹرکچر، دیگر مسائل، مطالبات سے آگاہ کیا گیا۔صوبائی وزرا صحت نے نرسز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پیار کرنے والوں کے ساتھ پیار اور انکے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ہڑتال کرکے ڈسپلن خراب کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نرسز کے مطالبات اور مسائل کے حل کے لئے دونوں محکموں کی ایک ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی میں نرسز کے 4 نمائندے بھی شامل کئے جائیں گے۔ صوبائی وزرا صحت ٹیکنیکل کمیٹی کی ہفتہ وار کارروائی کی نگرانی کریں گے۔ ایک سال کے اندر ڈاکٹرز اور نرسز کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں