امریکی قونصل جنرل مختلف محکموں کیلئے اقدامات کرنے پر آمادہ

امریکی قونصل جنرل مختلف محکموں کیلئے اقدامات کرنے پر آمادہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے سوشل ویلفیئر و بیت المال کے دفتر کا خصوصی دورہ کیا اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ سے اہم ملاقات کی۔

میٹنگ میں پاکستان اور امریکی حکومت کے درمیان سماجی بہبود پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل کی جانب سے پنجاب حکومت کو سماجی منصوبوں کی معاونت کی دعوت دی گئی۔ وزیر سوشل ویلفیئر نے عوامی فلاح و بہبود پر حکومتی اقدامات بیان کیے کرسٹن کے ہاکنز نے ہمت کارڈ کا اجرا پر وزیراعلٰی پنجاب کی ستائش کی۔ مستحق افراد کے لیے مالی معاونت کے منصوبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی قونصل جنرل کی جانب سے صحت، تعلیم اور روزگار میں حکومتی معاونت کے لیے خصوصی اقدامات کرنے پر آمادگی ظاہر کی گئی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے معاشرتی اور اقتصادی استحکام کے لیے حکومتی اقدامات، کمزور طبقات کے لیے خصوصی پروگرامز پر امریکی قونصل جنرل کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر سہیل شوکت بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر کی ترقی اور معذور افراد کے لیے عمارات کو قابل رسائی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ خواتین کے تحفظ کے لیے مزید خصوصی مراکز کا قیام کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں