اڑھائی سالہ بھتیجے کا قتل، ملزمہ کو عمر قید

  اڑھائی سالہ بھتیجے کا قتل، ملزمہ کو عمر قید

لاہور(اپنے خبر نگار سے)سیشن عدالت، بیٹی کو کم پیار کرنے پر اڑھائی سالہ بھتیجے کو قتل کرنے کا کیس۔

عدالت نے مقدمہ میں ملوث ملزمہ سندس زاہد کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے کیس پر فیصلہ سنایا۔ تبسم صوفی اے ڈی پی پی نے ملزمہ کے خلاف دلائل دیے کہ ملزمہ سندس زاہد نے اپنے بھتیجے کو قتل کیا۔ عدالت ملزمہ کو سزا کا حکم جاری کرے ۔ملزمہ کے خلاف تھانہ غازی آباد پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں