ہربنس پورہ ، ورکشاپ مالک کے شاگرد پرتشدد کی ویڈیووائرل

ہربنس پورہ ، ورکشاپ مالک کے  شاگرد پرتشدد کی ویڈیووائرل

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقہ میں ورکشاپ مالک کا شاگرد پر تشدد، شاگرد کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ورکشاپ مالک نے پہلے 10 سالہ فیضان کو گلی میں مرغا بنایا،پھرسر اور منہ پر جوتے مارتا رہا،تشدد سے فیضان روتا اورچیختا رہا۔ تشدد کرنیوالے مالک کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی ہے، ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ہربنس پورہ پولیس کا فوری ریسپانس، ملزم شفیق کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس کی مدعیت میں نامزد ملزم مدثر اور شفیق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں