سرکاری سکولوں کی گراؤنڈز عام بچوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ

سرکاری سکولوں کی گراؤنڈز  عام بچوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سرکاری سکولوں کی گراؤنڈز کو عام بچوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کو عام بچوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ،سکول ٹائم کے بعد گراؤنڈز اور آئی ٹی فیسلٹیز کو بچے استعمال کرسکیں گے ،سات سال اور اس سے اوپر کی عمر کے بچے سہولیات کو استعمال کر سکیں گے ۔گراؤنڈز استعمال کرنے سے پہلے رجسٹریشن کرانا ضروری ہے۔ لڑکیوں کے سکولز میں لڑکوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں