غیر قانونی ایل پی جی فروخت، 4 دکانیں سیل، 21 سلنڈر ضبط

غیر قانونی ایل پی جی فروخت، 4 دکانیں سیل، 21 سلنڈر ضبط

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی ایل پی جی دکانیں، منی پٹرول پمپ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 دکانیں سیل، 21 ایل پی جی سلنڈر، 03 ویٹ مشینیں، 3 ریفلنگ، 01 منی پٹرول مشین اکھاڑ کر ضبط کرلی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے 04 دکانیں سیل، 21 کمرشل سلنڈرز، 3 ویٹ، 3ریفلنگ مشین اور 01پٹرول مشین ضبط کیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا، ایل پی جی ریفلنگ کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے ،انتظامی افسروں کی مسلسل کاوشوں سے ایل پی جی کے غیر قانونی کاروبار کو ختم کرانے میں بہتری آئی ہے ۔ عوام سے گزارش ہے کسی بھی غیر قانونی پوائنٹ سے خریداری نہ کریں، معصوم انسانی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں