ایل ڈی اے ریکارڈ ڈیڈ لائن میں کمپیوٹرائزڈ نہ ہوسکا

ایل ڈی اے ریکارڈ ڈیڈ لائن میں کمپیوٹرائزڈ نہ ہوسکا

لاہور(شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ کا معاملہ، اتھارٹی نے مزید پانچ سکیموں کی سفٹنگ کا کام مکمل کرلیا، ایل ڈی اے کی چار ہاؤسنگ سکیموں کا ریکارڈ سفٹ ہونا باقی رہ گیا، عوامی درخواستوں کے حل کے لیے نیا ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کے زیر انتظام ہاؤسنگ سکیموں میں مبینہ طور پر پلاٹوں کی فائلوں میں ہیر پھیر کی گئی جس کی بنا پر فراڈ کے سینکڑوں کیسز منظر عام پر آئے ، مستقبل میں فراڈ سے بچنے کے لیے ایل ڈی اے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کا کام شروع کیا گیا مگر مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے مطابق ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ نہ کیا گیا، ایل ڈی اے کے شعبہ آئی ٹی و ریکارڈ سفٹنگ کی مبینہ غفلت پر ڈی جی ایل ڈی اے نے برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد سفٹنگ کا عمل پھر سے تیز کر دیا گیا، ایل ڈی اے ہاؤسنگ سکیموں کے ریکارڈ کی سفٹنگ کے معاملہ پر اہم پیشرفت سامنے آگئی، جوہر ٹاؤن ،ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن اور فیصل ٹاؤن کے بعد مزید سکیموں کی ریکارڈ سفٹنگ، ایل ڈی اے نے مزید پانچ سکیموں کی سفٹنگ کا عمل کر لیا، ایل ڈی اے کی چار ہاؤسنگ سکیموں کا ریکارڈ سفٹ ہونا باقی رہ گیا، گلبرگ، مصطفی ٹاؤن ،تاجپورہ ،نیو گارڈن ٹاؤن اور اپرمال کا ریکارڈ پیپر لیس ڈیجیٹل فائل میں تبدیل کر دیا گیا، گجر پورہ، گلشن راوی ،علامہ اقبال ٹاؤن اور قائد اعظم ٹاؤن کا ریکارڈ تاحال سفٹ نہ ہوا، پانچ ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق درخواستیں نیو سسٹم کے تحت وصول کی جائیں گی، ایل ڈی اے کے ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹس کو نئے \\\'لوگ ان\\\' بنانے کی ہدایت کر دی گئی، فائلوں کی ڈیجیٹل پراسیسنگ کے بعد متعلقہ ڈائریکٹوریٹس کو ہدایات جاری کر دی گئیں، متعلقہ ہاؤسنگ سکیم کا اسٹیٹ افسر پوزیشن رجسٹر سے آن لائن ڈیجیٹل ویریفکیشن کرے گا، متعلقہ ہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ زون ڈیجیٹل رپورٹنگ کا طریقہ کار اپنائیں گے ، سفٹ ہونے والی سکیموں کی اکاؤنٹ ویریفکیشن آن لائن سسٹم سے کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں