فارم 47 والی حکومت نے عوام کو دھکے دئیے ہیں:اصغر گجر

 فارم 47 والی حکومت نے عوام کو دھکے دئیے ہیں:اصغر گجر

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف قابل تحسین ہیں کہ انہوں نے اپنی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کے ایوان میں 2 گھنٹے تقریر کی اور۔۔۔

 اپوزیشن کو بولنے پر ایوان سے باہر نکال کر اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کے آفس کو تالے لگوا دئیے، مریم نواز شریف کی تقریر کے درمیان بولنے پر تحریک انصاف کے 11 ارکان کو اسمبلی بدر کر دیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف لاہور کے صدر محمد اصغر گجر نے وکلا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا اس 100 دن کی فارم 47 والی حکومت نے عوام کو دھکے دئیے۔ جھوٹے وعدے کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں