ملکی مسائل کا واحد حل آئین کی بالادستی:جے یو آئی(ف)

ملکی مسائل کا واحد حل آئین کی بالادستی:جے یو آئی(ف)

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جمعیت علما اسلام(ف)سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد۔۔۔

صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے مشترکہ بیان میں کہا سیاسی اورمعاشی عدم استحکام کی ذمہ داراسٹیبلشمنٹ ہے ، ملکی مسائل کا واحد حل آئین کی بالادستی ، پارلیمنٹ کی خودمختاری ، قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے ۔ انہوں نے کہا اسٹیبلشمنٹ جب تک اپنا قبلہ در ست نہیں کرے گی ملکی مسا ئل حل نہیں ہو نگے ، جے یو آئی قائد مو لانا فضل الرحمن کی قیادت میں ملکی اداروں سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کیخلا ف عملی جدو جہد کررہی ہے جب تک اسٹیبلشمنٹ کی سیا ست میں مداخلت ختم نہیں ہو جا تی جے یو آئی (ف) چین سے نہیں بیٹھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں