پاکستان جمہوری لیگ کا دبئی لیکس کی انکوائری کا مطالبہ

پاکستان جمہوری لیگ کا دبئی  لیکس کی انکوائری کا مطالبہ

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان جمہوری لیگ کے سربراہ رانا زمان سعید نے دبئی لیکس کے حوالے سے پاکستانیوں کی جائیدادوں اور گندم سکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے خبردار کیا اگر انکوائری کے حوالے سے تاخیر کی گئی تو وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ۔روز نامہ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ دبئی مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں جائیدادیں بنانے والوں میں سیاستدان، بیوروکریسی ،جاگیر دار سرمایہ دار اور ریٹائرڈفوجی افسر شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں