حکمرانوں کو عوام کی تکالیف کا احساس نہیں :جماعت اسلامی

 حکمرانوں کو عوام کی تکالیف کا احساس نہیں :جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے ایک بیان میں کہا ایک طرف مہنگائی نے ہر شخص کا کچومر نکال دیا ہے۔

عوام بدحال ہیں اور حکمرانوں کو ان کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں جبکہ دوسری جانب آئی ایم ایف کی جانب سے گیس کے نرخوں میں اضافے کا حکم قابل مذمت ہے ۔ حکمرانوں نے پاکستان کی آزادی،خود مختاری کو چند ڈالروں کے عوض آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پاس گروی رکھ دی ہے ۔ انہوں نے کہا گرمیوں کے مہینوں میں 400 روپے کا گیس بل بڑھ کر3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ۔ گھریلو صارفین سے زائد وصولیاں کرنا عوام کی زندگی درگور کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا موجودہ حکمرانوں اور سابق حکومتوں کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں،سب نے اپنے اللوں تللوں پر قابو پانے اور سادگی اختیار کرنے کے بجائے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دیا۔جب تک قوم نے ان نا اہلوں اور کرپٹ لوگوں کو مسترد نہ کیا تو اس وقت تک ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں