بر کوڈ مزدور دشمن ، مسترد کرتے ہیں:ایم ایل ایف

بر کوڈ مزدور دشمن ، مسترد کرتے ہیں:ایم ایل ایف

لاہور(سپیشل رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا پنجاب میں متعارف کروایا گیا پنجاب لیبر کوڈ مزدور دشمن ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔

این ایل ایف مزدوروں کے حق کے لئے بھر پور احتجاجی تحریک چلائے گی۔پنجاب لیبر کوڈسرمایہ دارانہ ذہنیت کا عکاس ہے ۔ بجائے اس کے کہ تمام قوانین کو جمع کر کے پہلے سے بہتر قانون لایا جاتا حکومت نے سارے لیبر قوانین سٹینڈنگ آرڈر آرڈیننس 68، پیمنٹ آف ویجز ایکٹ،انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ،فیکٹری ایکٹ،ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایکٹ وغیرہ کو تبدیل کر کے ان قوانین میں مزدوروں کو حاصل حقوق اور مراعات کو چھین لیا جو سراسر ظلم اورزیادتی ہے ۔ٹھیکیداری نظام جو کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی واضح خلاف ورزی ہے ۔ اس مسودے میں مزدوروں کے قانونی تحفظ کوختم کرکے ان فارمل سیکٹرکے دیہاڑی دار مزدوروں کی طرح فارمل سیکٹر کو بھی بیگار کیمپ بنانے کا منصوبہ بنایاہے جو دیہاڑی دار مزدوروں کے ساتھ سنگین مذاق ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہال میں پنجاب لیبر کوڈ 2024کے حوالے سے مختلف مزدور فیڈریشنوں کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں حسیب الرحمان، محمود الاحد، امین منہاس،بزرگ رہنما محمد اکبرحنیف رامے ، اسد الرحمٰن، مختار عوان،الطاف بلوچ، آئمہ محمود،نصرت بشیر ظفر، اسامہ طارق، مہرصفدر، ذوالفقار سرمدی، بابا سرور،عرفان کامریڈ،عمر سلیمی شکیل احمد، گل نواز سواتی و دیگر ٹریڈ یونینز ر ہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں حال ہی میں متعارف کرایا گیا لیبر قوانین میں ترامیم کا مسودہ \'\'پنجاب لیبر کوڈ\'\' کا جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں